[ad_1]

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف—فائل فوٹو
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف—فائل فوٹو

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے سعودی عرب کے دورے میں اعلیٰ سعودی عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

ترجمان کے مطابق نیول چیف کی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات ہوئی ہے۔

نیول چیف کی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللّٰہ الغفیلی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں، جوائنٹ کوآرڈینیشن اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کے دورے سے پاک سعودی دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *