[ad_1]

فوٹو فائل
فوٹو فائل

مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے تلمبہ میں ادا کردی گئی ہے، طارق جمیل نے اپنے بیٹےکی نماز جنازہ پڑھائی۔

بعد ازاں عاصم جمیل کی تدفین مقامی مسجد کے احاطہ میں کردی گئی۔

تلمبہ میں نمازجنازہ کے لیے موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ اپنے تمام بھائیوں کا شکر گزار ہوں میرے غم میں شامل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جوان بیٹےکی موت کا غم وہی جانتا ہے جس پر گزری ہے، یہ جو زخم لگا ہے جلد بھرے گا نہیں۔

واضح رہے کہ عاصم جمیل نے گزشتہ روز سینے پر گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا، وہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھے، اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30 بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری۔

مولانا طارق جمیل نے ایکس اکاؤنٹ پر بیٹے کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *