[ad_1]

جاوید لطیف-- فائل فوٹو
جاوید لطیف– فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ہاتھ پاؤں باندھے بغیر جس مرضی پہلوان کو اکھاڑے میں اتار لو، سب کو آٹے دال کا بھاؤ پتہ چل جائے گا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ مجھے انصاف مل جائے تو آپ ہمیں لاڈلا کہتے ہیں؟ نواز شریف کا پاناما میں ذکر تھا نہ ان کی کوئی آف شور کمپنی نکلی، ہم نے اپنے اوپر مظالم کو بھلا دیا اور ہم وینٹی لیٹر پر پڑی معیشت کو دیکھ رہے ہیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ ایسا بیانیہ اور ماحول بنایا جارہا ہے جیسے ہمیں انصاف نہیں فیور دی جارہی ہے، جاوید ہاشمی نے پہلے ہی بتادیا تھا نواز شریف کو عدلیہ کے ذریعے نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اربوں روپےخرچ کر کے سوشل میڈیا ٹیموں کے ذریعے ہمیں چور اور ڈاکو کے لقب دلوائے گئے، سوشل میڈیا پر بالخصوص نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی کہ ایک فرد کے علاوہ سب چور اور ڈاکو ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ووٹ کو عزت آئین کے احترام میں ہے، پاکستان بگاڑنے والے اور ٹھیک کرنے آنے والوں کو ایک لاٹھی سے نہیں ہانکا جاسکتا، ہم اپنا نہیں لیکن قانون اور آئین کا احترام چاہتے ہیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ کہتے تھے مینارِ پاکستان پر لوگ نہیں آئیں گے، عوام نے 21 اکتوبر کو ثابت کردیا ملک کا مستقبل نواز شریف سے وابستہ ہے، آج کیوں کہا جارہا ہے کہ نواز شریف کو انصاف فاسٹ ٹریک پر مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو ترقی پر لاتے ہیں ہمیں نکال دیا جاتا ہے، ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے ہم آئین کا تحفظ چاہتے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *