[ad_1]
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مذاکرات ہو گئے۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی ایس او نے پی آئی اے کی قرض کی سہولت 50 کروڑ روپے کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو ایندھن کی ترسیل بڑھنے سے فلائٹ آپریشن میں بہتری آئے گی۔
واضح رہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے مالی بحران سے جڑے ایندھن کے مسئلے کو 2 ہفتے ہو گئے ہیں، 12 دن میں 597 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔
پی آئی اے کی آج (28 اکتوبر کو) 59 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ صرف 8 بین الاقوامی پروازوں کو ایندھن کی فراہمی کی گئی ہے۔
[ad_2]