[ad_1]
اینٹی کرپشن نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور کی ضلع کچہری میں پیش کر دیا۔
اینٹی کرپشن نے جسمانی ریمانڈ کے لیے پرویز الہٰی کو عدالت میں پیش کیا۔
پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں پیش کیا ہے۔
پرویز الہٰی کے وکلاء کی سماعت ملتوی کرنیکی استدعا
پرویز الہٰی کے وکلاء نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے وکیل نے کہا کہ پرویز الہٰی کا معاملہ ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، ان کی لیگل ٹیم ہائی کورٹ میں مصروف ہے، ہائی کورٹ نے سماعت ملتوی کی ہے اور پراسیکیوٹر جنرل کو طلب کیا ہے۔
اینٹی کرپشن کے تفتیشی نے کہا کہ اینٹی کرپشن کے وکلاء کے دلائل مکمل سن لیں۔
اینٹی کرپشن نے تحقیقات کے لیے پرویز الہٰی کا 14 روزکا ریمانڈ مانگ لیا۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ پرویز الہٰی سے تحقیقات درکار ہیں، ماضی میں اس مقدمے میں پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا، جیل بھجوائے جانے کے بعد ان کے وکلاء نے ضمانت دائر کی، لاہور ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن کو تحقیقات کے لیے ریمانڈ دینے کی اجازت دی، ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پرویز الہٰی کی ضمانت واپس ہوئی۔
[ad_2]