[ad_1]
پی ایس او کو ساڑھے 13 کروڑ روپے کی ادائیگی کے باوجود بھی پی آئی اے کی آج کی 49 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
پاکستان اسٹیٹ آئل کو طیاروں کے ایندھن کے واجبات کی ساڑھے 13 کروڑ روپے کی ادائیگی کے باوجود قومی ایئر لائن پی آئی اے کی آج جمعرات 26 اکتوبر کو 49 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق تازہ ادائیگی کے بعد پی آئی اے کے مخصوص طیاروں کو ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق آج کراچی سے اسلام آباد کی 5 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 368، پی کے 369، پی کے 370، کراچی سے تربت کی پروازیں پی کے 501 اور پی کے 502، کراچی سے لاہور کی 4 پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305، کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 310 اور پی کے 311، کراچی سے سکھر کی پروازیں پی کے 536 اور پی کے 537 منسوخ کی گئی ہیں۔
ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے 331، اسلام آباد سے ملتان کی پروازیں پی کے 681، پی کے 682، شارجہ سے ملتان کی پرواز پی کے 294، کراچی سے دبئی کی پروازیں پی کے 213، پی کے 208، کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 732، فیصل آباد سے مسقط کی پروازیں پی کے 165 اور پی کے 166، لاہور سے مسقط کی پروازیں پی کے 229، پی کے 230، دوحہ سے لاہور کی پرواز پی کے 280، دبئی سے لاہور کی پرواز پی کے 204 بھی منسوخ ہوئی ہے۔
سیالکوٹ سے ابوظہبی کی پروازیں پی کے 177 اور 178، سیالکوٹ سے دمام کی پروازیں پی کے 243 اور پی کے 244، دبئی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 180 بھی منسوخ کر دی گئی۔
اسلام آباد سے اسکردو کی پروازیں پی کے 451، پی کے 452، اسلام آباد سے گلگت کی پروازیں پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605، پی کے 606، اسلام آباد سے چترال کی پروازیں پی کے 660 اور 661، اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 211، اسلام آباد سے جدہ پرواز پی کے 841، اسلام آباد سے ابوظہی کی پروازیں پی کے 261، پی کے 262 بھی منسوخ پروازوں کے شیڈول میں شامل ہیں۔
پشاور سے دوحہ کی پرواز پی کے 285، پشاور سے ابوظہبی کی پروازیں پی کے 217، پی کے 218، جدہ سے پشاور کی پرواز پی کے 736 بھی منسوخ کی گئی ہے۔
[ad_2]