[ad_1]

امجد صابری-- فائل فوٹو
امجد صابری– فائل فوٹو

امجد صابری قتل کیس کے مرکزی ملزم کو انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے 3 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

عدالت میں تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم امجد صابری قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی اور ملزم کو 4 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ 16 رمضان 22 جون 2016ء کو دوپہر تقریباً 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی اور سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *