[ad_1]

اسلام آباد ہائیکورٹ: نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر بینچ تشکیل دیا گیا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا خصوصی بینچ نواز شریف کی درخواستوں پر کل سماعت کرے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کل اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مری میں آج مسلم لیگ ن کے قائد کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، تاہم ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی مری میں کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *