[ad_1]

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر—فائل فوٹو
نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر—فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر نے 385 نابالغ قیدیوں کو قانونی مدد دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان نگراں وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے نابالغ قیدیوں کو لیگل ایڈ کے لیے محکمہ قانون کو ہدایت کر دی۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں نابالغ قیدی کراچی، حیدر آباد اور سکھر کی جیلوں میں قید ہیں، جن میں 168 قیدیوں کی عمر 17 سال، 106 کی عمر 16 سال، 100کی عمر 18 سال، 8 کی عمر 15سال،  2 کی عمر 14 اور 1 کی عمر 13سال ہے۔

ترجمان کے مطابق نگراں وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ  نابالغ قیدیوں کے مقدمات چلانے کے لیے محکمۂ قانون قانونی مدد کرے۔

ترجمان کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ ہمیں ان بچوں کو بہترین انسان بنانے کے لیے بھی اقدامات کرنے ہیں، ان بچوں کو ایسے ہی جیلوں میں رکھا گیا تو ان کی شخصیت تباہ ہوجائے گی۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے ہدایت کی کہ محکمہ قانون سندھ ان نابالغ قیدیوں کی بھرپور قانونی مدد کرے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *