[ad_1]

اسکرین گریب
اسکرین گریب

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کرنے کے معاملے پر نواز شریف کی لیگل ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئی۔

سابق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز اور دیگر ایئر پورٹ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار بھی اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئے ہیں۔

نواز شریف سے ملاقات کے لیے بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان بھی ایئر پورٹ پہنچ گئے ہیں۔

وکلاء دونوں ریفرنسوں میں اپیلیں بحال کرنے کے لیے درخواستوں پر نواز شریف کے دستخط لیں گے۔

ذرائع کے مطابق دستخط لینے کے بعد نواز شریف کا طیارہ لاہور روانہ ہو جائے گا۔

نواز شریف کی بائیو میٹرک کے لیے اوتھ کمشنر بھی اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *