[ad_1]
سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا استقبال کریں گے۔
سابق ڈپٹی میئر ذیشان نقوی اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان نقوی نے کہا کہ طیارے میں ہی جا کر نواز شریف کا اسلام آباد آمد پر استقبال کیا جائے گا۔
سابق ڈپٹی میئر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی روانگی کے بعد بذریعہ موٹر وے جلسہ گاہ روانہ ہوں گا۔
اسلام آباد ایئر پورٹ پر خصوصی انتظامات
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر ایئر پورٹ پر خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اسلام آباد ایئر پورٹ کے اسٹیٹ لاؤنج میں کچھ دیر آرام کریں گے، اسٹیٹ لاؤنج میں قیام کے بعد وہ لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ صبح سویرے اسلام آباد ایئر پورٹ کے اسٹیٹ لاؤنج کی صفائی کروائی گئی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اسلام آباد ایئر پورٹ کے باہر آنے والے کارکنان سے خطاب نہیں کریں گے۔
[ad_2]