[ad_1]
ضلع کچہری نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں محمد خان بھٹی کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اینٹی کرپشن حکام نے سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش کر کے تفتیش کے لیے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی سمیت دیگر افراد کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
[ad_2]