[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مالی بحران کا شکار ہونے کی وجہ سے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں کا نظام تو درہم برہم ہے ہی لیکن غیر ملکی ایئر لائنز کی پاکستان کے مختلف ایئر پورٹ سے آمد اور روانگی میں بھی تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔

سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق کراچی سے ریاض کے لیے سعودی ایئر لائن کی پرواز کی روانگی میں پونے 6 گھنٹے تاخیر ہے۔

پرواز ایس وی 709 نئے شیڈول کے مطابق شام 7 بج کر 25 منٹ پر کراچی سے ریاض جائے گی۔ 

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے فلائی دبئی کی پرواز کی روانگی میں پونے 2 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔

پرواز ایف زیڈ 234 نئے شیڈول کے تحت دوپہر 1 بج کر 12 منٹ پر کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہو گی۔

دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 624 ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی جس کی وجہ سے امارات کی لاہور سے دبئی کے لیے روانگی میں سوا 4 گھنٹے کی تاخیر ہو رہی ہے۔

پرواز ای کے 625 لاہور سے دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر دبئی روانہ ہو گی۔ 

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی لاہور سے جدہ کی پرواز پی کے 759 پانچ گھنٹے کی تاخیر سے 3 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہو گی۔ 

ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 747 پانچ گھنٹے کی تاخیر سے رات 12 بجے روانہ ہو گی۔

فیصل اباد سے فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 356 دبئی کے لیے 1 گھنٹے 19 منٹ کی تاخیر سے صبح 5 بج کر 54 منٹ پر روانہ ہوئی۔

لاہور سے امارات کی پرواز ای کے 623 شیڈول سے 1 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *