[ad_1]
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
وزیرِ اعظم نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے پیدا صورتِ حال پر گفتگو کی۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم نے فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کیں۔
نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ بی آر آئی فورم سے خطاب کریں گے اور چینی ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے۔
وزیرِ اعظم چینی کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات کے بعد پاکستان اور چین کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
انوار الحق کاکڑ چین و پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
[ad_2]