[ad_1]

بلاول بھٹو اور مریم نواز کی غزہ میں اسرائیلی بمباری کی مذمت

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسرائیل نے اسپتال پر حملہ کرکے سفاکیت کی تمام حدوں کو عبور کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملہ پوری انسانیت کے لئے شرم کا مقام ہے، سیکڑوں فلسطینیوں کی شہادت اسرائیلی بربریت کا کھلا ثبوت ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپیل کی کہ عالمی ادارے اسرائیل کی انسانیت سوز پیش قدمی کو روکنے کے لئے کردار ادا کریں۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ ظالمانہ، وحشیانہ اور غیرانسانی عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں پر بمباری جنگی جرم ہے، دنیا اسرائیل کے مظالم پر آنکھیں بند نہیں کرسکتی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ پاگل پن اب بند ہوناچاہیے، ذمےداروں کا احتساب ہونا چاہیے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *