[ad_1]
قومی ایئر لائن پی آئی اے کو گزشتہ روز سے رکے ہوئے ایندھن کی فراہمی شروع کر دی گئی، جس کے بعد پروازوں کی روانگی کا بھی آغاز ہو گیا۔
ایندھن کی عدم فراہمی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے پی آئی اے کا شیڈول شدید متاثر ہوا تھا۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ آج صبح پی آئی اے کو فیول کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے جس کے بعد مختلف ایئر پورٹس پر رکی ہوئی پروازوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
اطہر اعوان نے بتایا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل سے یومیہ بنیادوں پر فیول کی فراہمی کا معاہدہ ہو گیا ہے جس کے تحت پی آئی اے روزانہ 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کرے گی اور اسی حساب سے فیول فراہم کیا جائے گا۔
اطہر اعوان کا کہنا ہے کہ فیول کی فراہمی کے بعد گزشتہ رات سے لاہور میں رکی پرواز پی کے 307 کراچی کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میں رات سے رکی ہوئی پرواز پی کے 309 بھی کراچی کے لیے روانہ کی جا رہی ہے۔
[ad_2]