[ad_1]
ایندھن کی عدم فراہمی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا شیڈول درہم برہم ہو گیا۔
قومی ایئر لائن کی ملکی و غیر ملکی 19 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 20 سے زائد پروازوں کی روانگی میں غیر معمولی تاخیر ہوئی ہے۔
پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 307 اور پی کے 309 کراچی کے لیے روانہ نہ ہوسکیں جبکہ کراچی سے اسلام آباد کی دن کی پروازیں پی کے 368 اور پی کے 369 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
کراچی سے دبئی کی پروازیں پی کے 213 اور پی کے 214، کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 206، سیالکوٹ سے دبئی کے لیے پرواز پی کے 179 اور اسلام آباد سے دبئی کی پروازیں پی کے 211 اور پی کے 212 منسوخ کر دی گئیں۔
ابوظہبی سے اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 262، اسلام آباد سے اسکردو کے لیے پی کے 605 اور پی کے 606، اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 601 اور پی کے 602، پشاور سے ابوظہبی کے لیے پرواز پی کے 217 منسوخ کی گئی ہے۔
ملتان دبئی روٹ کی پی کے 221 اور پی کے 222، لاہور سے ابوظہبی کے لیے پرواز پی کے 263 بھی منسوخ کر دی گئی۔
اس کے علاوہ کراچی سے تربت کی پرواز کی روانگی میں 6 گھنٹے 20 منٹ کی تاخیر کا اعلان کیا گیا، پرواز پی کے 501 نئے شیڈول کے مطابق دوپہر ایک بج کر 20 منٹ پر تربت روانہ ہو گی۔
کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 کی روانگی میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر کر دی گئی جبکہ کراچی سے لاہور کی پرواز میں ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر کر دی گئی ہے، پرواز پی کے 302 نئے شیڈول کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے کراچی سے لاہور جائے گی۔
لاہور سے جدہ کے لیے پی کے 859 کی روانگی میں سوا 2 گھنٹے کی تاخیر کر دی گئی اور لاہور سے کراچی کے لیے پی کے 303 کی روانگی میں ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد سے استنبول کے لیے پی کے 705 کی روانگی میں 3 گھنٹے 40 منٹ کی تاخیر متوقع ہے۔
پشاور سے دبئی کی پرواز پی کے 283 کی روانگی میں 10 گھنٹے سے زائد کی تاخیر کی گئی ہے اور پشاور سے شارجہ کی پرواز پی کے 257 کی روانگی میں 8 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے پی کے 325 کی روانگی میں 9 گھنٹے تاخیر ہے، پرواز پی کے 325 اب شام 6 بجے اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گی۔
اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 301 کی روانگی میں ڈھائی گھنٹے، پشاور سے ریاض کے لیے پرواز پی کے 727 کی روانگی میں سوا 5 گھنٹے، فیصل آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 223 کی روانگی میں 15 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔
گزشتہ رات 2 بجے کے لیے شیڈول پی کے 223 اب شام 4 بج کر 45 منٹ پر دبئی جائے گی، ملتان سے ریاض کے لیے پرواز پی کے 765 کی روانگی میں 9 گھنٹے، ملتان سے مدینہ کی پرواز پی کے 715 اور ملتان سے جدہ کی پرواز پی کے 739 کی روانگی میں 3، 3 گھنٹے تاخیر کی گئی ہے۔
سیالکوٹ سے جدہ اور شارجہ کی پروازوں کی روانگی میں 9 گھنٹے سے زائد کی تاخیر متوقع ہے۔
[ad_2]