[ad_1]

شکارپور، SHO سمیت 5 مغوی اہلکار واپس پہنچ گئے

شکارپور سے 6 دن قبل اغوا کیے گئے ایس ایچ او سمیت 5 مغوی اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے چھوڑ دیا، ساتھ ہی کوٹ شاہو تھانے سے چھینا گیا پولیس کا اسلحہ بھی واپس کردیا ہے۔ 

پانچوں مغوی اہلکار ایس ایس پی ہاؤس شکارپور پہنچ گئے ہیں۔ 

ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید جسکانی اور ایس ایس پی شکارپور خالد مصطفی کورائی نے اہلکاروں سے ملاقات کی۔ 

پانچوں پولیس اہلکاروں کی رہائی حساس اداروں کی مدد اور کوششوں سے عمل میں آئی ہے۔ 

واضع رہے کہ پانچوں پولیس اہلکاروں کو 11 اکتوبر کی صبح کوٹ شاہو تھانے کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔ 

اغوا ہونے والوں میں ایس ایچ او کوٹ شاہو محبوب بروہی ان کے بیٹے اور 3 اہلکار شامل تھے۔ 

ذرائع کے مطابق پولیس افسران اور ڈاکوؤں کے درمیان 5 دن سے مذاکرات جاری تھے۔ 

ڈاکو مہر بڈانی کی گرفتاری کے بعد اسے چھڑانے کے لیے ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا تھا۔ 

ڈاکوؤں نے پولیس سے مذاکرات ختم کردیے تھے جس کے بعد حساس ادارے نے مداخلت کی اور پولیس اہلکاروں کی رہائی عمل میں آئی۔

واضح رہے کہ مغوی اہلکاروں میں ایس ایچ او محبوب بروہی، ان کا زیر تربیت پولیس اہلکار بیٹا محمد علی، ہیڈ محرر نعیم گوپانگ، اہلکار جان محمد بکھرانی اور ایاز کمبھر شامل تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *