[ad_1]

9 مئی جیسا جرم تو دشمن بھی نہیں کرسکا، حنیف عباسی

مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 9 مئی جیسا جرم تو دشمن بھی نہیں کرسکا۔

راولپنڈی میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں حنیف عباسی نے کہا کہ 2013 میں راولپنڈی کو وہ منصوبے دیے جو لاہور میں بھی نہیں دیے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں ملک کی باگ ڈور نہ سنبھالتی تو پاکستان ڈیفالٹ کرچکا ہوتا، شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ 9 مئی کا جرم بہت بڑا ہے، جو دشمن بھی نہیں کرسکا تھا، انہیں 9 مئی کے واقعات کا حساب تو دینا ہی ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے منشیات اور 302 کے مقدمات بنوائے ہم نے مقابلہ کیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *