[ad_1]
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے اہم میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور ٹیم 191 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ٹیم کی خراب کارکردگی پر سوشل میڈیا پر مختلف شخصیات کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس پر سیاسی تبصرہ کیا، جسے بعد میں ڈیلیٹ کردیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے آج پی ٹی آئی والی کارکردگی دکھا کر پوری قوم کو مایوس کیا۔
حنا پرویز بٹ نے پاکستانی ٹیم کی میچ میں کارکردگی پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
[ad_2]