[ad_1]
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں کی نجکاری اور اساتذہ پر پولیس تشدد لمحہ فکریہ ہے۔
جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بھائیوں سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔
انہوں نے نگراں حکومت کے اختیارات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کے پاس لیو انکیشمنٹ، دیگر مراعات ختم کرنے کا اختیار نہیں، نظام تعلیم تبدیل کرنا نگرانوں کا اختیار نہیں، نوکر شاہی ان کا ہتھیار مت بنے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے علم میں اساتذہ کی گرفتاری تھی تو ایکشن کیوں نہیں لیا۔ سرکاری افسران ان کے ذاتی ملازم کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
رہنما پی پی پی نے کہا کہ یہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں اور اسی کی نشاندہی کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے میاں صاحب کو تیسری بار وزیر اعظم بنوانے کے لیے آئینی ترمیم کی، اس مرتبہ ان کے کندھوں پر مقدمات کا بوجھ ہے اور وہ سزا یافتہ بھی ہیں۔
حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں عدالت سے سرخرو ہوں گے، تو یہ سہولت دوسروں کو بھی ملنی چاہیے، جہاز سے اتار کر پروٹوکول دینے کا کوئی جواز نہیں، نواز شریف اپنی سزا پوری کر کے الیکشن لڑیں۔
[ad_2]