[ad_1]

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی بدل رہا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے، کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر کرنا اولین ترجیح ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے فشر مین گیٹ مچھر کالونی سے کیماڑی تک از سر نو تعمیر سڑکوں کا افتتاح کر دیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی دینے پر یقین رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی بلا امتیاز و تفریق اور رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے، کراچی کے شہریوں نے جس طرح پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کیا ہے وہ پورا کریں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، کراچی میں واٹر مافیا اور لینڈ مافیا سے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارے مل کر کام کرتے ہیں تو بہتری آتی ہے، مل کر کام کرنے سے مسائل حل ہوتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہاں لوگ کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ کما کر دیتے ہیں، سڑک بنا کر دی ہے تا کہ یہاں کام چلتا رہے، بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق کام شروع کیا، اس سے قبل لوگوں کی نیت نہیں تھی کام کرنے کی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم سب یک زبان ہو کر کراچی کی خدمت کرنے میں لگے ہیں، بجلی اور ٹریفک کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پانی مافیا، گٹر ڈھکن مافیا یا کوئی بھی مافیا ہو ان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اچھائی اور خدمت کا سفر چلتا رہے گا، آئندہ انتخابات میں صوبہ سندھ کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی ہی ہوگی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *