[ad_1]

جاوید لطیف---فائل فوٹو
جاوید لطیف—فائل فوٹو 

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ دس پندرہ برسوں سے کراچی کے حالات نے ہمیں مجبور کر دیا ہے کہ وہاں ہم جائیں۔

جاوید لطیف نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بلاول بھٹو سے اچھا تعلق ہے، کراچی اور اندرون سندھ میں نئی تنظیم بنا دی ہے اس لیے تکلیف ہے، اب وہ ڈر رہے ہیں کہیں کراچی ان کے ہاتھ سے نکل نہ جائے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ کسی جماعت کو سندھ تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بدقسمتی سے ہم 14 سے 15 سال سے کراچی نہیں جا سکے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف ہی پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہے، نواز شریف کا تجربہ اور ان پر اعتماد ہی پاکستان کو دلدل سے نکال سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی جماعتوں کو کمزور کرنے کی روش ختم ہونی چاہیے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *