[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کومبنگ آپریشن کے لیے اقدامات کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ادارے غیر ملکیوں کی مردم شماری کا ریکارڈ حاصل کریں اور غیرقانونی مہاجرین کے کیسز نمٹائیں

ترجمان کے مطابق نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں نگراں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی سیکریٹری داخلہ اقبال میمن نے اجلاس کو خصوصی اپیکس کمیٹی اجلاس کے فیصلوں سے متعلق بریفنگ دی۔

انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسپشل برانچ غیر قانونی مہاجرین کی واپسی کے لیے کام کر رہی ہے، غیر قانونی مہاجرین کی مقامی و کاروباری مراکز کی نشاندہی اور ان کی واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروریات کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کومبنگ آپریشن کے لیے اقدامات کریں، مردم شماری کمشنر سے 2023ء کے غیر ملکیوں کی مردم شماری کا ریکارڈ لیا جائے، پراسیکیوٹر جنرل غیر قانونی مہاجرین کے کیسز نمٹائیں۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران نگراں وزیرِ اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ سندھ حکومت موٹر وہیکل آرڈیننس میں ضروری ترامیم کر چکی ہے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ نے وزراتِ صنعت و تجارت سندھ کو ہدایت دی کہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں ٹریکر لگانے کو لازمی قرار دے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *