[ad_1]

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

صوبۂ سندھ کے شہر گھوٹکی کے علاقے رونتی کے کچے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک مغوی شخص کو بازیاب کرا لیا گیا۔

گھوٹکی پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں مقابلے کے بعد ڈاکوؤں سے ایک مغوی بازیاب کرایا ہے۔

گھوٹکی پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ مغوی کو 3 ماہ قبل اوباڑو سے پانی کی وارہ بندی کے دوران اغواء کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق اغواء کاروں نے مغوی کے ورثاء سے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *