[ad_1]
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف ملکی ترقی کا آزمودہ برانڈ ہے، جب سب فیل ہو جاتے ہیں تو نواز شریف آتا ہے۔
لاہور کے تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اللّٰہ کے کرم سے نواز شریف ایک بار پھر سب ٹھیک کریں گے، نواز شریف کی ٹیم میں ایک سے ایک قابل، دیانتدار اور عوام کا خادم شامل ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ان کو نکالنے والے نظام سے ہی نکل گئے، یہ ہے اللّٰہ کا نظام، نوازشریف کو اقتدار سے نکالنے کی سزا ملک اور عوام کو ملی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 2017 میں ملک کیا تھا اور 6 سال بعد آج ملک کیا سے کیا ہوگیا ہے۔
[ad_2]