[ad_1]

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت چیئر مین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس میں رواں ماہ 17 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

اڈیالہ جیل میں چیئر مین پی ٹی آئی اور پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی۔

سائفر کیس کی کارروائی کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، وکیلِ صفائی سلمان صفدر ایف آئی اے کی ٹیم، تفتیشی آفیسر بھی چالان کی نقول کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے سلسلے میں سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی وکلاء کی جالیوں سے مختصر ملاقات کروائی گئی۔

سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں قائم کمرۂ عدالت پیش کیا گیا۔

عدالت میں سماعت کے دوران چالان کی نقول فراہم کی گئیں۔

دورانِ سماعت پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے کہا کہ مکمل مقدمہ کی نقول نہیں دے سکتے، ضروری نقول فراہم کر دی ہیں۔

بعد ازاں ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور ایف آئی اے کی ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔

عدالت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ دیتے ہوئے 17 اکتوبر تک کیس پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔

بعد ازاں جج ابو الحسنات ذوالقرنین بھی اڈیالہ جیل عدالت سے واپس روانہ ہو گئے۔

17 اکتوبر فرد جرم کے ساتھ تمام سرکاری گواہان کی طلبی نوٹسز بھی جاری ہوں گے۔

واضح رہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے پی ٹی آئی وکلاء کی محدود تعداد کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *