[ad_1]

--فائل فوٹو
–فائل فوٹو

نوشہرہ میں مصری بانڈہ ولی انٹر چینج موٹر وے کے قریب پولیس مقابلے میں سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم بیوی سمیت ہلاک ہو گیا۔

ڈی پی او کے مطابق ملزم ڈکیتی، اغواء برائے تاوان، کار لفٹنگ اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس مقابلے سے متعلق ڈی پی او نے بتایا ہے کہ ملزم نے ناکہ بندی توڑتے ہوئے گاڑی کی رفتار تیز کر دی تھی جبکہ دوسری گاڑی میں سوار ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی۔

ڈی پی او کے مطابق گاڑی میں ملزم کے ساتھ اس کی بیوی اور 2 بیٹے بھی موجود تھے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم کی گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرائی جس ک بعد اس میں آگ لگ گئی۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں آگ لگنے سے ملزم اپنی بیوی سمیت جھلس کر ہلاک ہوا جبکہ دوسری گاڑی میں سوار ملزم کے ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے دونوں بیٹوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *