[ad_1]
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کے متاثرہ عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ زلزلے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔
مریم نواز نے زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی۔
وزارتِ آفات کے مطابق افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 53 ہو گئی ہیں۔
وزارت آفات کا کہنا ہے کہ زلزلے سے 9 ہزار 240 افراد زخمی اور ایک ہزار 328 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
[ad_2]