[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ میں دائر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے متعلقہ اداروں سے 4 ہفتوں میں پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر سے رپورٹ طلب کر لی۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے آئندہ 4 ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استمعال کی جائے۔ 



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *