[ad_1]

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجلی اسے ملے گئی جو بر وقت بل ادا کرے گا۔

آئیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ آئیسکو بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق گزشتہ روز 222 بجلی ناہندگان سے 45 لاکھ 23 ہزار کی ریکوری کی، 15 ہزار 83 رننگ ڈیفالٹرز سے 16 کروڑ 24 لاکھ کے واجبات وصول کر لیے ہیں۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق 6 ہزار 958 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 17 کروڑ 35 سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہے، مجموعی طور پر 21 ہزار 671 ناہندگان سے 33 کروڑ 59 لاکھ واجبات وصول کیے گئے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *