[ad_1]

نعیم میر—فائل فوٹو
نعیم میر—فائل فوٹو

انجمن تاجران کے چیئرمین نعیم میر کا کہنا ہے کہ تاجر برادری نواز شریف کا شایانِ شان استقبال کرے گی۔

جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ تاجر برادری مینار پاکستان کے جلسے میں شریک ہو گی، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے معیشت چلائی، پاکستان کو آگے بڑھایا، تاجر ان کی محبتوں اور محنتوں کا قرض چکائیں گے۔

اس موقع پر عامر صدیق نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نواز شریف کا حلقۂ انتخاب تھی اور رہے گی۔

چیئرمین انجمن تاجران نے صوبائی تاجر کنونشن ن لیگ کے سیکریٹریٹ میں کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں کو نواز شریف کے استقبالی بینرز سے سجایا جائے گا، ان کے استقبال کے لیے فلوٹنگ استقبالیہ ٹرک چلائیں گے، پنجاب کا تاجر کنونشن ن لیگ کے سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *