[ad_1]
پشاور ہائی کورٹ میں صوبائی صدر پاکستان تحریکِ انصاف علی امین اور دیگر رہنماؤں نے انتخابی مہم کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی۔
عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں صوبائی حکومت اور آئی جی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم اور جلسوں کی اجازت ہے لیکن پی ٹی آئی کو نہیں۔
درخواست گزار نے کہا کہ کرک میں ورکر کنونشن پر پولیس نے شیلنگ کی اور کارکنوں کو حراست میں لیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو پُرامن انتخابی مہم کی اجازت دی جائے۔
[ad_2]