[ad_1]

اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں وزارتِ قانون کو مستقبل میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرائل کورٹ کی اٹک جیل منتقلی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ ہے، درخواست زیرِ التواء ہونے کے دوران وزارتِ قانون نے ویسا ہی نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وزارتِ قانون نے این او سی جاری کیا کہ اڈیالہ جیل میں ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزارتِ قانون کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے، ہائی کورٹ طے کرے کیا وزارتِ قانون ایسا نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ طے کرے کہ کیا ٹرائل جج وزارتِ قانون کے نوٹیفکیشن کا پابند ہو گا، استدعا ہے کہ مرکزی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا جائے۔

واضح رہے کہ آج بھی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت ہوئی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *