[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک بھر میں نارمل فیس کے ساتھ بنوائے گئے نئے پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری کے دورانیے میں ایک بار پھر غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

نارمل فیس کے ساتھ پاسپورٹ کے اجراء کا سرکاری دورانیہ 21 ورکنگ دن کر دیا گیا ہے، ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ پاسپورٹ ڈیلیوری 23 سے 25 روز میں ممکن ہو رہی ہے۔

قوانین کے مطابق نارمل فیس کے حامل پاسپورٹ کی ڈیلیوری 10 سے 12 ورکنگ ڈیز، ارجنٹ پاسپورٹ ڈیلیوری کا دورانیہ 5 ورکنگ ڈیز جبکہ فاسٹ ٹریک کا دورانیہ 2 ورکنگ ڈیز مقرر کیا گیا ہے، تاہم ملکی حالات کے باعث پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا سبب سخت جانچ پڑتال بتایا گیا ہے۔

پاسپورٹ حکام کے مطابق پاسپورٹ کے حوالے سے شکایات پاکستان سیٹیزن پورٹل یا ڈی جی پاسپورٹس کی ہیلپ لائن پر درج کروائی جا سکتی ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *