[ad_1]

فوٹوز بشکریہ ٹوئٹر
فوٹوز بشکریہ ٹوئٹر 

پاکستان کے آٹھویں نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے روضۂ رسول صلی اللّٰه عليه وسلم پر حاضری دی ہے۔

انہوں نے نبی کریم صلی اللّٰه عليه وسلم کے حضور درود و سلام پیش کیا اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔

نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے مدینہ منورہ میں ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

یاد رہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ لندن سے 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔

گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا تھا۔

انوار الحق کاکڑ عمرے کی ادائیگی کے لیے آج روانہ ہوں گے۔

دورۂ سعودی عرب میں نگراں وزیرِ اعظم کی سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *