[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ سیاحت خیبر پختون خوا نے صوبے میں  سیاحوں کی آمد کی 9 ماہ کی رپورٹ جاری کر دی۔

محکمۂ سیاحت خیبر پختون خوا کے مطابق 3 ہزار 369 غیر ملکی سیاحوں نے سیاحتی مقامات کی سیر کی جبکہ مجموعی طور پر 1 کروڑ 11 لاکھ سے زائد سیاحوں نے تفریحی مقامات کا رخ کیا۔

محکمۂ سیاحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 22 لاکھ 60 ہزار 899 سیاح زیادہ آئے ہیں۔

محکمۂ سیاحت کے مطابق غیر ملکی سیاحوں نے دیر اپر، سوات، چترال، وادیٔ کاغان اور ناران کا رخ کیا۔

محکمۂ سیاحت کا مزید کہنا ہے کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

محکمۂ سیاحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ سیاحوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سیاحتی مقامات پر ٹورازم پولیس کے جوان ڈیوٹیاں بھی دے رہے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *