[ad_1]
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کراچی میں ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا۔
ایک بیان میں نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سوک سینٹر سے لیاقت آباد جانے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کے باعث ٹریفک جام ہو رہا ہے، ٹریفک پولیس اور متعلقہ حکام خود فیلڈ میں موجود رہیں، جہاں ضرورت ہو ضلعی پولیس اور انتظامیہ ٹریفک پولیس کی مدد کرے۔
[ad_2]