[ad_1]
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس دوبارہ کھل گیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 10 اکتوبر کو طلب کر لیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کیا۔
سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت میں ریفرنسز پر کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔
اس سے قبل نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کیس واپس نیب کو بھیج دیا تھا۔
[ad_2]