[ad_1]
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے غیر معیاری انجیکشن سے شوگر کے مریضوں کی بینائی جانے کے معاملے پر اجلاس طلب کرلیا ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تفصیلی بریفنگ لینے کے بعد لائن آف ایکشن سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔
لاہور اور قصور کے بعد ملتان اور صادق آباد میں غیر معیاری انجیکشن سے بینائی متاثر ہونے کے کیسز سامنے آگئے، جعلی انجیکشن کا دھندا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، ماڈل ٹاؤن میں غیر قانونی مینوفیکچرنگ یونٹ سیل کردیا گیا۔
اس سے پہلے وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈاکٹر اسد اسلم کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، مضر انجیکشن کا سارا اسٹاک اٹھا لیا ہے۔
دوسری جانب دورہ چین سے متعلق بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ چین سے کہا ہے کہ ہمیں ٹیکنالوجی فراہم کریں، ہم نے ٹیکنالوجی پر بات کی ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ چین کی ٹیکنالوجی، تجربے سے ہر شعبے میں استفادہ کریں گے، ہم نے چین جا کر کوئی چیز نہیں مانگی۔
انہوں نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کیلئے چینی ٹیم نے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ بجلی بلز، ضروری اشیاءکی قیمتیں کافی حد تک وفاقی حکومت سے متعلق ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آنکھوں کی بیماری کیلئے استعمال ہونے والے انجیکشن کے معاملے پراجلاس طلب کیا ہے، جس میں اس معاملے کے ہر پہلو کا جائزہ لیا جائے گا۔
[ad_2]