[ad_1]
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ 28 جنوری 2024 الیکشن کا دن ہے۔
پاکستان میں الیکشن کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں پی پی پی اور ن لیگ میں مقابلہ سخت ہوگا اور سندھ میں پی پی پی کے خلاف تمام جماعتوں کا اتحاد بنے گا۔
منظور وسان کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے کا سندھ سے صفایا ہوچکا ہے، سندھ میں پی پی پی کلین سوئپ کرے گی اور دیگر صوبوں میں بھی زیادہ سیٹیں لے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ احتساب مخصوص لوگوں کا نہیں سب کا ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کی پوزیشن اس وقت ڈاؤن ہے۔
منظور وسان کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے ذہن میں تھا کہ وہ ایک سال رہیں گے، نگراں حکومت کے دور میں مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔
[ad_2]