[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیب کی جانب سے دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع کرا دیا گیا۔

آج نیب کی ہفتہ وار تعطیل کے باعث مزید ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع نہ ہو سکا۔

 نیب ذرائع کے مطابق بقیہ ریفرنسز کا ریکارڈ پیر کو جانچ پڑتال کے بعد جمع کرایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی پیر کے روز تمام 80 ریفرنسز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل کرنے کی کوششں جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 15 ستمبر کو سابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل آخری دن آخری کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے نیب ترامیم کی کئی شقیں کالعدم قرار دے دی تھیں۔

سپریم کورٹ نے 50 کروڑ روپے کی حد سے کم ہونے پر ختم ہونے والے تمام مقدمات بحال کر دیے تھے اور تمام کیسز احتساب عدالتوں میں دوبارہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالتِ عظمیٰ کے حکم پر ملک بھر کی احتساب عدالتوں کو نیب کی جانب سے ریفرنسز واپس بھیجے جا رہے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *