[ad_1]
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی، آئی پی پیز سے معاہدے ایسے ہیں کہ بجلی بنے یا نہ بنے ادائیگی کرنا ہوگی۔
نیویارک میں سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ خالصتان تحریک کے رہنما کو بھارتی ایجنٹوں نے شہید کیا، ہردیپ سنگھ معصوم تھے اسی لیے میں نے انہیں شہید کہا ہے۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کی قتل و غارت گری میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر پاکستان کی قید میں ہے، ہردیپ سنگھ کے قتل سے مغرب بھی بھارتی دہشتگردی سے آشکار ہوا، بھارت نے بطور ریاست کینیڈا میں کینیڈین شہری کو قتل کیا۔
نگراں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا ہفتہ بتا دیا، قوم کو مبارک ہو، ہماری کوشش ہے کہ الیکشن کے انعقاد میں مدد دینے کیلئے کردار ادا کریں، بہت سے لوگوں کی روزی الیکشن پر قیاس آرائیوں سے جڑی ہے۔
[ad_2]