[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کا بیان رجیم چینج سازش کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے بیان پر پاکستان تحریکِ انصاف نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ منتخب حکومت کے خلاف سازش اور اس کے کردار قوم کے سامنے عیاں ہو چکے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کی تفصیلات خود سازش میں ملوث کردار کھول رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کے وزیرِ دفاع کہہ چکے کہ غیر جمہوری عناصر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے، غیر ملکی میڈیا نے امریکا میں پاکستانی سفیر کے بھجوائے گئے خفیہ مراسلے کا متن چھاپا۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ملکی میڈیا نے رجیم چینج سازش میں کار فرما عوامل دنیا پر آشکار کیے۔
[ad_2]