[ad_1]

تصویر بشکریہ ایکس (ٹوئٹر)
تصویر بشکریہ ایکس (ٹوئٹر)

امریکی شہر نیو یارک میں نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی کی روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس ملاقات کے حوالے سے نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی سے بھی ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *