[ad_1]

نیویارک: نگراں وزیرِ اعظم سے سی ای او ریو ٹنٹو گروپ کی ملاقات

امریکا کے دورے پر گئے ہوئے نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ سے نیو یارک میں ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے ریوٹنٹو گروپ کو پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے انہیں بتایا کہ پاکستان میں 6 ٹریلین ڈالرز سے زائد مالیت کے معدنی ذخائر موجود ہیں۔

ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او نے سرمایہ کاری کی دعوت پر وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کا شکریہ ادا کیا۔

ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *