[ad_1]

تصویر بشکریہ FIA
تصویر بشکریہ FIA

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے سی ڈی اے کے 4 افسران کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی گرفتاری ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد کے ہاتھوں عمل میں آئی ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سی ڈی اے کے ریکارڈ میں خورد برد میں ملوث ہیں، ملزمان نے سی ڈی اے سیکٹر D-13 کے متعدد پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹس کیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان نے سی ڈی اے کی جعلی این ڈی سیز جاری کیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسر اور ڈیلینگ اسسٹنٹ تعینات تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *