[ad_1]

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ—فائل فوٹو
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ—فائل فوٹو

امریکا کے دورے پر گئے ہوئے پاکستان کے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی کی آج نیویارک میں مصروفیات سامنے آ گئیں۔

وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ آج اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں کلائمیٹ ایمبیشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ وبائی امراض سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم آج فنانسنگ فار ڈیولپمنٹ پر اعلیٰ سطح کے مکالمے میں بھی خطاب کریں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات بھی آج متوقع ہے۔

وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کی آج مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات بھی متوقع ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *