[ad_1]
سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی کا کہنا ہے کہ بھارت کی کینیڈا میں دہشت گردی پاکستان کیلئے حیرانی کی بات نہیں۔
اقوام متحدہ کے پاکستان مشن میں پریس بریفنگ کے دوران سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم نے جو الزام لگایا کچھ حقیقت ہوگی تو لگایا ہے، ہم اس الزام پر سرپرائز نہیں ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے، پاکستان میں عدم استحکام کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
سائرس قاضی نے بتایا کہ ہم نے بھارت کا حاضر سروس نیول افسر پکڑا ہوا ہے، دنیا میں بھارت کو کوئی اگر سمجھتا ہے تو وہ ہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جمعہ کو جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر اور افغانستان سمیت تمام اہم ایشوز پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔
سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ فروری 2019 میں ہم نے دفاع کیا، ضرورت پڑی تو پھر کریں گے۔
[ad_2]