[ad_1]

سیکریٹری پاور ڈویژن کا بجلی چوروں سے 4 ارب 60 کروڑ کی ریکوری کا دعویٰ

سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے دعویٰ کیا ہے کہ بجلی چوروں سے 4 ارب 60 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی گئی ہے۔

سیکریٹری پاور ڈویژن کے مطابق بجلی چوری کے حوالے سے جاری مہم کے دوران اب تک 1100 سے زائد بجلی چور گرفتار کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوروں سے 1 ارب سے زائد کی ریکوری کی ہے۔

راشد لنگڑیاں نے یہ بھی کہا کہ حیسکو ڈویژن میں بجلی چوروں سے 96 کروڑ کی ریکوری کی گئی ہے۔

لاہور میں کسان اتحاد گروپ کے رہنما عبدالرزاق بجلی چوری کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ بجلی چوروں پر 1 کروڑ سے زائد کے نئے جرمانے عائد کیے گئے۔

فیصل آباد سے مزید 80 بجلی چور پکڑ گئے ہیں، بہاولپور میں 10 مقامات پر بجلی کی چوری پکڑی گئی اور مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کی مجموعی تعداد ساڑھے 9 ہزار سے اوپر ہوگئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *